مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے اردن میں اپنا نیا سفیر تعینات کردیا ہے ،بعض اسلامی اور عرب ممالک نے اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم کررکھا ہے جس میں اردن اور ترکی بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عمان میں اسرائیلی سفارتخانہ کے محافظ کی فائرنگ سے ایک اردنی جوان کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے اپنے سفیر کو تل ابیب واپس بلا لیا تھا ۔ اس موقع پر اردنی عوام نے اردن حکومت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن عرب ممالک کے بادشاہ امریکی اور اسرائیل غلام اور ایجنٹ ہیں جو خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔
غاصب صہیونی حکومت نے اردن میں اپنا نیا سفیر تعینات کردیا ہے ،بعض اسلامی اور عرب ممالک نے اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم کررکھا ہے جس میں اردن اور ترکی بھی شامل ہیں۔
News ID 1878599
آپ کا تبصرہ